کراچی میں چیمبرآف انڈسٹری قائم کرنے پراتفاق

شہرکے تمام صنعتی زونزکااجلاس،ملک گیرچیمبرآف انڈسٹری کے قیام کیلیے کمیٹی قائم


Business Reporter October 21, 2013
چیمبرآف انڈسٹری کراچی کے قیام کا مقصد کراچی چیمبر اور فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف کوئی محاذ آرائی کرنا نہیں ہے بلکہ صنعتی سیکٹرز کے مسائل کی نشاندہی حقیقی نمائندگان کے چیمبرز کے ذریعے کرنا ہے، عبدالحسیب خان فوٹو: فائل

کراچی کے صنعتی حلقوں اورصنعتی تنظیموں نے متفقہ طورپرچیمبرآف انڈسٹری کراچی قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے اور اس سلسلے میں11 رکنی کمیٹی بھی قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جو قانونی تقاضوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پرچیمبرآف انڈسٹری کے قیام کے لیے اپنا کرداراداکرے گی۔ یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سابق چیئرمین سینٹرعبدالحسیب خان نے اپنی رہائش گاہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتائی، اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن کے صدرفرخ مظہر، سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرارشد وہرہ، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی نوراحمد خان، سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید علی غوری،کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین، منیر سلطان، مہتاب الدین چاولہ، ڈاکٹر قیصر وحید سمیت لانڈھی، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشنز کے چیئرمین اور نمائندگان بھی موجود تھے۔ سینیٹرعبدالحسیب خان نے کہا کہ چیمبر آف انڈسٹریز کے قیام کی ابتدا کراچی سے کی جارہی ہے۔



کیونکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے اور 67 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے لہذا سب سے پہلے وزارت تجارت،وزارت خزانہ اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ کے ساتھ بیٹھ کر چیمبر آف انڈسٹری کراچی قایم کیا جائیگا جس پر بھرپور انداز سے کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبرآف انڈسٹری کراچی کے قیام کا مقصد کراچی چیمبر اور فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف کوئی محاذ آرائی کرنا نہیں ہے بلکہ صنعتی سیکٹرز کے مسائل کی نشاندہی حقیقی نمائندگان کے چیمبرز کے ذریعے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صنعتیں اب تک ہوا میں ملحق تھیں لیکن اب زمین پرکھڑی ہوچکی ہیں اورقومی تقاضوں کے تحت پاکستانی معیشت کی بقا کیلیے کراچی کے تمام صنعتی علاقوں کورنگی، سائٹ، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، لانڈھی، سائٹ سپرہائی کے نمائندگان نے متفقہ طورپر چیمبرآف انڈسٹری کراچی کے قیام کی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں