پی سی بی کا اقبال امام کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
اقبال امام اس سے پہلے گرین شرٹس کے ساتھ عبوری ہیڈکوچ کے طورپر ذمہ داریاں نبھارہے تھے
پی سی بی نے اقبال امام کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈحکام نے اقبال امام کو یہ عہدہ سونپنے پر اتفاق کیاہے، قومی ویمنز ٹیم کی اگلی سیریز ملائیشیا کے خلاف انگلینڈ کے خلاف ہے جس کے لیے نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستانی ٹیم نے روانہ ہوناہے۔ اس کے بعد قومی ویمنز ٹیم آسٹریلیا میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔
اقبال امام اس سے پہلے گرین شرٹس کے ساتھ عبوری ہیڈ کوچ کے طورپر ذمہ داریاں نبھارہے تھے،۔پی سی بی نے ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے باقاعدہ اشتہار دے کر خواہشمندوں کے انٹرویوز بھی کیے تھے۔