برج بینک اورعملے کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کوامداد کی فراہمی

پہلے مرحلے میں برج نے متاثرین کو فوری طور پر گھریلو استعمال کی اشیا فراہم کرنے کافیصلہ کیا۔

بینک کے عملے میں سے رضاکاروں کے ایک گروپ نے برج ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیم قائم کردی ہے تاکہ کسی بھی آفت کے موقع پر بروقت رسپانس کیا جاسکے۔ فوٹو: فائل

برج بینک لمیٹڈ اور اس کے عملے نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کیا ہے۔


اس سلسلے میں بینک کے عملے میں سے رضاکاروں کے ایک گروپ نے برج ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیم قائم کردی ہے تاکہ کسی بھی آفت کے موقع پر بروقت رسپانس کیا جاسکے، رضاکاروں کی ٹیم کراچی ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ بڑے پیمانے پر سی ایس آرسرگرمیاں کرے گی جس کا آغاز گزشتہ ہفتے کراچی سے کردیا گیا، سی ایس آر پروگرام بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے سیکڑوں گھرانوں کو اپنی معمول کی زندگی کی طرف لانے کے لیے تیار کیاگیا ہے، پہلے مرحلے میں برج نے متاثرین کو فوری طور پر گھریلو استعمال کی اشیا فراہم کرنے کافیصلہ کیا۔

ان اشیا کی خریداری، پیکیجنگ اور ٹرانسپورٹیشن کا انتظام برج بینک لمیٹڈ اور کراچی ریلیف ٹرسٹ کے رضاکاروں نے کیا، بینک اور اس کے عملے نے اب تک آواران اور صوبے کے دیگر متاثرہ علاقوں کے 250سے زائد گھرانوں کی بحالی میں مدد فراہم کی ہے۔
Load Next Story