فلم انڈسٹری تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ندیم

عید پر پاکستانی فلموں کی کامیابی سے فلمسازوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔


Cultural Reporter October 22, 2013
اگر ہم اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات کو ہی فلم کا موضوع بنا لیں تو ہم اپنے کلچر کی بہترین عکاسی کرسکتے ہیں، اداکار۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے سینئر ادکار ندیم نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران باکس آفس پر پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فلم انڈسٹری میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

یوں تو بہت سے لوگ فلمیں بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں لیکن عید اور اب بقرعید پر پاکستانی فلموں کی شاندار کامیابی نے فلم بنانے والوں کے اندر ایک نیا عزم اور ولولہ پیدا کردیا ہے یہ بہت خوش آئند بات ہے ہمارے پاس موضوعات کی کوئی کمی نہیں اگر ہم اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات کو ہی فلم کا موضوع بنا لیں تو ہم اپنے کلچر کی بہترین عکاسی کرسکتے ہیں۔



یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا فلم انڈسٹری میں آنے والی نئی سوچ ہی تبدیلی لاسکتی ہے۔ جلد ہم ایک بار فلم انڈسٹری کا وہی عروج کا دور دیکھ سکیں گے جو ماضی میں رہا ہے ہم بہت تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں