پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے وزیراعظم نوازشریف

پاکستان اور امریکا کے درمیان انرجی اسٹریٹیجک مذاکرات دسمبر میں ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک October 21, 2013
امریکا توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کرے، پاکستان میں اقتصادی اورتوانائی راہداری بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جانی چاہیئے۔

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان امریکن بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور امریکا توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرے، پاکستان میں اقتصادی اورتوانائی راہداری بنانے کے لئے کام کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انرجی اسٹریٹیجک مذاکرات دسمبر میں ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو محل وقوع کے اعتبار سے کافی اہمیت حاصل ہے، نئی کمپنیوں کے پاکستان میں کاروبار کاتجربہ کافی سودمند ثابت ہوا اور متعدد کمپنیز نے یہاں ریکارڈ منافع کمایا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس محنتی افرادی قوت ہے، پاکستان میں متوسط طبقہ ہماری معیشت میں کلیدی کرادر ادا کر رہا ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور زیادہ تر نئے کاروبار نوجوان چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی بدحالی ورثے میں ملی پھر بھی معاشی استحکام کے لئے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی فوری اقدامات کئے، پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ٹیکس وصولیاں ڈی جی پی کے تناسب سے انتہائی کم ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی پر امن جمہوریت کی کامیابی ہے، نئی سیکیورٹی پالیسی پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات استوار کرنے کے حامی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف امریکا کےچارروزہ دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی حکومت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں، آج وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی، ملاقات میں دہشت گردی کے علاوہ تعلیم، توانائی اور معشیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں