سنی دیول نے برطانوی اسکول سے اداکاری کی تربیت حاصل کی

سنی دیول کی پہلی فلم ’’بے تاب‘‘ نےباکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔


Cultural Reporter October 22, 2013
سنی دیول نے فلمی گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد دھرمیند اور والدہ پرکاش کور کا تعلق بھی فلم انڈسٹری سے تھا۔ فوٹو: فائل

دھرمیند گھرانے کا چشم وچراغ اور بولی ووڈ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والے ادکار سنی دیول جن کا اصل نام اجے سنگھ دیو ہے19 اکتوبر1956کو دہلی میں پیدا ہوئے۔

انھوں نے ادکاری کی تربیت بر طانیہ کے اسکول سے حاصل لیکن انھوں نے جس گھرانہ میں آنکھ کھولی وہ فنکار گھرانہ تھا، ان کے والد دھرمیند اور والدہ پرکاش کور کا تعلق بھی بولی ووڈ فلم انڈسٹری سے تھا،ان کے والدین نے ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا یہی وجہ تھی کہ جب سنی دیول نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو انھوں نے اپنی صلاحیتوں کی بنیادپر نہ کے والد کی سفارش پر1983میں ان کی پہلی فلم ''بے تاب'' نمائش کے لیے پیش کی گئی جو باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی،اس فلم میں امرتا سنگھ نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

اسی سال ان کی ایک اور فلم ''چالباز'' بھی کامیاب رہی1895میں ''ارجن'' بھی سنی کی سپر ہٹ فلم تھی1987میں ان کی فلم ڈکیٹ، یتیم، پاپ کی دنیا، بھی کامیاب ثابت ہوئیں، سنی دیول کی سب سے زیادہ کامیاب ہونے والی فلموں میں'' باڈر'' اور ''غدر'' تھیں جنھوں نے انھیں شہرت اور مقبولیت کی بلندی پر پہنچا دیا،ان فلموں کے بعد ان کا شمار بولی ووڈ کے سب سے کامیاب ادکاروں میں ہونے لگا، سنی دیول کی فلموں میں سلطنت، پاپ کی دنیا، گھائل دامنی ،ڈر، جیت ،پھاٹک، قیدی، دی ہیرو،،سیلاب، یملا پگلا دیوانہ قابل ذکر ہیں فلم'' گھائل'' بھی سنی دیول کے کیرئیر کی یاد گار فلم ہے ۔



اس فلم کو سات فلم ایوارڈ دیے گئے جب کہ اس فلم میں انھیں بہترین ادکار کا بھی فلم فئیر اور نیشنل ایوارڈ دیا گیا1991میں انھوں نے5فلموں میں کام کیا ان کی صرف ایک فلم کامیاب ہوئی چار فلمیں ناکام ہوئیں،سنی دیول کی چار فلمیں ایک ساتھ باکس آفس پر کامیاب ہوئیں ان میں بلاک بسٹر فلم ''ڈر'' جیت، پھاٹک، ضدی، اور باڈر شامل تھیں1999میں ان کی فلم ''ارجن پنڈت'' اور2001میں'' فرض'' جس میں ان کے ساتھ پریتی زنٹا نے کام کیا تھا، کامیاب فلمیں تھیں، ان کی ایک فلم ''ماں تجھے سلام '' بھی ان کے کیرئیر کی یاد گار فلم تھی،2010''رائٹ اور رانگ'' درمیانہ درجہ کی فلم تھی ۔

جب کہ ان کے والد کی فلم یملا پگلا دیوانہ (پارٹ ٹو) ناکام ثابت ہوئی، ان کی آنے والی فلم میںگھائل کا سیکول گھائل ریٹرن قابل ذکر ہے، سنی دیول کی شادی پوجا دیول سے ہوئی ان کے دوبچے ہیں ان کے خاندان میں بھائی بوبی دیول، سوتیلی ماں ہیما مالنی، سوتیلی بہن ادکارہ ایشا دیول شامل ہیں، سنی دیول کا کیرئیر ابھی جاری ہے وہ بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہیں ایسے کردار ادا کرنا چاہتے ہین جو ان کے فلمی سفر میں یاد رکھے جائیں اس دور میں جب کہ بولی ووڈ میں نئے فنکاروں نے دھوم مچا رکھی ہے کیا سنی دیول اس نئی نسل کے فنکاروں کے سامنے اپنا کیرئیربہتر بنانے اور اپنی ساکھ مضبوط بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں میں ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں