عید گاہ پر چائنا کٹنگ شروعرفاہی پلاٹ پر قبضے کیخلاف حکومت سے جواب طلب

ماڈل کالونی میں رفاہی مقاصد کی12 ایکڑ اراضی پرعیدگاہ کیلیے مختص ڈھائی ایکڑ پر لینڈ مافیا کی تعمیرات سے اہل علاقہ مشتعل


Staff Reporter October 22, 2013
رفاہی پلاٹ کی اصل حیثیت برقرار رکھ کر غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیا جائے،درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ماڈل کالونی میں عیدگاہ اور دیگر رفاہی مقاصد کے لیے مختص10ایکڑ پلاٹ کی چائنا کٹنگ کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار محمد ممتاز نے چیف سیکریٹری سندھ، ایڈمنسٹر یٹر کے ایم سی ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے ایم سی،ایس ایس پی ایسٹ، مختار کار ماڈل کالونی کو فریق بناتے ہوئے ،سید سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل کالونی میں10ایکڑ پر مشتمل رفاہی پلاٹ حکومت نے مقامی آبادی کیلیے عید گاہ ، سرکاری اسکول ،اسپتال اور میٹر نٹی ہوم کے لیے مختص کیا ہے، ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی نے پانی کی ٹنکی رفاہی پلاٹ پر قائم کی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہم کیا جاتا ہے۔



10ایکڑ اراضی میں ڈھائی ایکڑ اراضی عیدگاہ کے لیے مختص ہے2 ماہ سے لینڈ مافیا کے بااثر گروہ نے ماڈل کالونی کے اس رفاہی پلاٹ پر تعمیرات کرکے قبضہ کرنا شروع کردیا ہے، اہل علاقہ نے جب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ نے مذکورہ اراضی کی چائنا کٹنگ کی منظوری دی ہے جس پر علاقہ مکین مشتعل ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے رفاعی پلاٹ کی اصل حیثیت برقرار رکھ کر غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیا جائے، سماعت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالجبار نے مدعا علیہان کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ 7 نومبر تک تفصیلی جواب داخل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |