سندھ کے ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی بڑھادی جائےآئی جی

ریلوے ٹریکس کا تحفظ یقینی بناکر سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے


Staff Reporter October 22, 2013
کینٹ اسٹیشن پر حفاظتی انتظامات کے تحت ریلوے پولیس کا اہلکارچوکس کھڑا ہے ۔فوٹو : ایکسپریس

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے ڈسٹرک نصیر آباد صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس میں ہونے والے بم دھماکے کے تناظر میں پولیس کو سندھ بھر کے مرکزی ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے ٹریکس پر تھانوں کی سطح پر سیکیورٹی اقدامات اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مربوط اور موثر بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں سے سندھ میں داخل ہونے والے ریلوے ٹریکس اور بارڈز ایریاز پر قائم ریلوے اسٹیشنوں و دیگر ایسے ریلوے اسٹیشنز جہاں ٹرینیں ، مال برادر ٹرینیں رکتی ہیں کے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو نہ صرف بڑھایاجائے بلکہ خفیہ معلومات کے حصول اور تبادلہ کرکے سماج ، دشمن اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کی جائے۔



انھوں نے کہا کہ تمام مساجد ، امام بار گاہوں ، مدارس، مزارات اور صوبے میں قائم اقلیتی برادری کی عبادت سمیت عوامی مقامات ، اسکول کا لجوں جامعات ، مشنری اسکولوں ، حساس تنصیبات پر سیکیورٹی کے جملہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں