ایم کیو ایم کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے خالد مقبول
جاگیردار و سیاسی اجارہ دار خوف کا شکار ہے، کارکنوں کو انقلابیوں میں ڈھلنا ہوگا, خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے سبز باغ نہیں دکھائے بلکہ قوم کو حقائق سے آگاہ کیا ہے، ہماری جنگ آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے ہے، جس کے لیے ہمیں خود کو انقلابی تحریک کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جناح ہال میں منعقدہ ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر خدمت خلق فاونڈیشن کے رضاکاروں نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود خدمت انسانیت کا عمل جاری رکھا اور غریبوں، ناداروں، ضروت مندوں، شہیدوں اور حق داروں کے لیے گھر گھر جا کر چرم قربانی کے حصول کی صورت میں ثواب جمع کیا۔ انھوں نے کہا کہ باطل قوتوں پر لرزہ طاری ہے اور ایم کیو ایم کی مقبولیت اور قائد تحریک کے سپاہیوں کا جذبہ دیکھ کرخوف کا شکار جاگیردار و سیاسی اجارہ دار طبقہ قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ استحصالی عناصر ہمیں ڈرانے، ورغلانے اور بہکانے کی کوشش کریں گے، لیکن ہمیں اپنے مشن و مقصد سے ہٹنا نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکن کی حیثیت سے اس جدوجہد میں ہمارے حقوق نہیں بلکہ ہم پر فرائض عائد ہیں، جن کی ادائیگی کے لیے ہمیں ایم کیو ایم کو سمجھنا ہوگا، تب ہی ہم زندگی کا فلسفہ سمجھنے کے اہل ہوں گے۔ اجلاس سے ایم کیو ایم میرپورخاص کے زونل انچارج مجیب الحق نے بھی خطاب کیا۔