مسلم لیگ کی نئی حکومت نے عوام کو مایوس کیا معراج الہدیٰ

مہنگا ئی میں ریکارڈ اضافہ ہوا، مفاہمت کی گئی تو کراچی آپریشن ناکام ہوسکتا ہے، معراج الہدی صدیقی


Nama Nigar October 22, 2013
ملک میں تبدیلی عادلانہ نظام کے ذریعے ہی ممکن ہے, رہنما جماعت اسلامی

PESHAWAR: جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے نوابشاہ میں تعمیر ملت ہائی اسکول میں ضلعی اجتماع کے موقع پر ذمے داران و شوریٰ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی عوام کو مایوس کیا۔

3 ماہ کے اندر مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا، انھوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی عادلانہ نظام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ کراچی میں بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسکو منتطقی انجام کو پہنچنا چاہیے۔ کراچی کے تاجروں اور عام افراد کو اس آپریشن سے بڑی توقعات ہیں اس میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت یا مفاہمت اسکو ناکام کر سکتی ہے۔



انھوں نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا اعلان کیا اور ضلعی ناظمہ کو ہدایت کی وہ اسکے لیے تیاری کریں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین ستہو، نجف رضا، عاشق حسین، محمد زمان خان، سرور احمد قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں