ڈیوڈ میلان کی پرفارمنس نئے انگلش کوچ سلورووڈ کیلیے ’’ دردسر‘‘ بن گئی

پہلے سے ہی ان فارم ٹاپ آرڈر میں میلان کو سیٹ کرنا سلیکشن کے لحاظ سے کسی درد سر سے کم نہیں ہوگا، کوچ


Sports Desk November 13, 2019
پہلے سے ہی ان فارم ٹاپ آرڈر میں میلان کو سیٹ کرنا سلیکشن کے لحاظ سے کسی درد سر سے کم نہیں ہوگا، کوچ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں ڈیوڈ میلان کی پرفارمنس انگلینڈ کے نئے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ کیلیے 'درد سر' بن گئی.

آئندہ برس شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے تناظر میں انگلینڈ نے اپنے چند اہم کھلاڑیوں کو آرام دیتے ہوئے نوجوان پلیئرزکوموقع دیا تھا۔ 2017 میں اپنا آخری ٹی 20 میچ کھیلنے والے میلان نے اس موقع کودونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے کیویز کے خلاف سیریز میں ٹاپ آرڈر پر 208 رنز 69.33 کی اوسط سے بنائے، چوتھے ٹی 20 میں انھوں ننے 51 بالز پر ناقابل شکست 103 رنز بھی بنائے تھے۔

سلورووڈ کہتے ہیں کہ میلان نے اپنی اہمیت پھر منوائی تاہم پہلے سے ہی ان فارم ٹاپ آرڈر میں انھیں سیٹ کرنا سلیکشن کے لحاظ سے کسی درد سر سے کم نہیں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں