ون ڈے پاکستان لیفٹ آرم پیسرزکیساتھ پروٹیزپرحملہ آور ہو گا

اسکواڈ میں کوئی رائٹ آرم پیسرشامل نہیں،سب الگ اندازو اہمیت رکھتے ہیں، سہیل


Sports Reporter October 22, 2013
جنوبی افریقہ میں 3سال سے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیل رہا ہوں،پروٹیز بیٹسمینوں کو بولنگ کرانے کا تجربہ حاصل کرچکا ہوں۔ فوٹو : فائل

ون ڈے سیریز میں پاکستان لیفٹ آرم پیسرز کے ساتھ جنوبی افریقہ پر حملہ آور ہو گا۔

حیران کن طور پر منتخب شدہ چاروں فاسٹ بولرز محمد عرفان، جنید خان، سہیل تنویر اور وہاب ریاض بائیں ہاتھ سے ہی بولنگ کرتے ہیں، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سہیل نے کہا کہ ہمارے تمام پیسرز لیفٹ آرمر ہونے کے باوجود اپنا الگ انداز اور اہمیت رکھتے ہیں،عرفان کو قد کا فائدہ حاصل ہو گا، جیند خان اور میں سوئنگ جبکہ وہاب ریاض اسپیڈ کا ہتھیار رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں 3سال سے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیل رہا ہوں، وہاں بیشتر پروٹیز بیٹسمینوں کو بولنگ کرانے کا تجربہ حاصل کرچکا۔



ان کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہوں، ٹیم پلاننگ میں میری مشاورت بھی شامل ہوگی، سہیل تنویر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں کوئی بھی پلیئر 20اوورز کھیل جائے تو خطرناک ہوجاتا ہے، پوری کوشش ہوگی کہ ڈی ویلیئرز سمیت حریف بیٹسمینوں کو جلد آؤٹ کیا جائے، انھوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے زیادہ ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکا تاہم کچھ عرصہ سے کاؤنٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہا ہوں، ابھی 28سال کا ہوں،مصباح الحق 39سال کی عمر میں بھی ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑی کے طور پر بہترین مثال ہیں، کوشش ہوگی جتنا عرصہ ممکن ہوسکے پرفارمنس کے بل بوتے پر ملک کیلیے کھیلوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں