پلاٹوں کی غیرقانونی فروخت آدم جوکھیو کا 14دن کا ریمانڈ

ملزم نے 1992میں 1100الاٹیز کوپلاٹس کے تناظر میں دھوکا دیا،ترجمان نیب


Staff Reporter November 13, 2019
ملزم نے 1992میں 1100الاٹیز کوپلاٹس کے تناظر میں دھوکا دیا،ترجمان نیب۔ فوٹو: فائل

عوام سے اراضی میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے الزام میں نیب نے حاجی آدم جوکھیو کو گرفتارکرکے احتساب عدالت سے 14دن کا ریمانڈ لے لیا۔

ترجمان نیب کراچی کے مطابق حاجی آدم جوکھیو نے 1992میں مبینہ طورپرلگ بھگ 1100الاٹیز کو بک کروائے گئے پلاٹس کے تناظر میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دیا،مطلوبہ انکوائری میں حاجی آدم جوکھیو کی گرفتاری عمل میں آئی ہے،گلشن دوزان کے نام سے شروع کردہ اس منصوبے کی وجہ سے مختلف نوعیت کے الزامات عائد ہوئے تھے جبکہ منصوبے کی 70ایکٹراراضی بھی غیرقانونی تھی،مذکورہ اراضی کی مالیت لگ بھگ ساڑھے تین ارب روپے ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق حاجی آدم جوکھیو لینڈ مافیا کا حصہ ہونے کی وجہ سے کئی دہائیوں سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور عوام کوبڑے پیمانے پر دھوکہ دہی دینے میں سرگرم عمل ہے،مذکورہ اراضی جسے مختلف الاٹیزکے حوالے کیا جاناتھا مگر اس کے بجائے آدم جوکھیو نے ایک اوربلڈرکو فروخت کردیا اور اس سلسلے میں بھاری رقوم جمع کیں۔

ترجمان نیب کے مطابق گرفتارملزم کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا جس نے 14دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں