پراپرٹی ڈیلرز اور جیولرز کیلیے کوائف جمع کرانا لازمی

انکم ٹیکس رولز میں ترامیم متعارف کروائے جائیں گے، رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار


Irshad Ansari November 13, 2019
انکم ٹیکس رولز میں ترامیم متعارف کروائے جائیں گے، رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار ( فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے فیٹف کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز اور جیولرز کیلیے جائیداد اور سونے کے زیورات و ہیرے جواہرات خریدنے والوں کے کوائف جمع کرانے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم متعارف کروائے جائیں گے۔

ایف بی آر نے جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و ڈیلرز کیلیے خریداروں کے کوائف کی فراہمی کیلئے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آرا کیلئے بھی جاری کردیا گیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر اپنی آرا بھجوائیں مذکورہ معیاد کے بعد موصول ہونیولای آرا و تجاویز کو قبول نہیں کیا جائے۔

ایکسپریس کو دستیاب مذکورہ رولز کے مسودے کے مطابق ریئل اسٹیٹیٹ سیکٹرا ور جیولرز کو خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے فارم پْر کروانا ہوگا اوراس میں خریداری کیلیے آنے والے شخص کے کمپیوٹرایزڈ شناختی کارڈ نمبر،متعلقہ شخص کا نام ،پتہ ،رابطہ نمبر اور رقم کی ادائیگی کا ذریعہ بھی بتانا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں