نواز شریف کا سیکیورٹی بانڈ کی شرط پر بیرون ملک جانے سے انکار

(ن) لیگ سیکیورٹی بانڈ کے فیصلے پر عدالت سے رجوع کرے گی


ویب ڈیسک November 13, 2019
شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی شرط پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی شرط پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے، انہوں نے اپنے اس فیصلے سے شہباز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب ن لیگ نے سیکیورٹی بانڈ کی شرط کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں شریف خاندان نے اپنے وکلا سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔ شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں