پروٹیز پر غلبہ پانے کا پاکستانی خواب پورا ہوجائے گامدثرنذر
دبئی میں اسپنرز کومدد ملے گی،بیٹسمینوں کوکارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا چاہیے
سابق کوچ مدثر نذر نے کہا ہے کہ یو اے ای کی موافق کنڈیشنز میں پروٹیز پر غلبہ پانے کا پاکستانی خواب پورا ہوجائے گا۔
دبئی میں اسپنرز کو زیادہ مدد ملے گی لیکن بیٹسمینوں کو کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ خلیجی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے، یہ ٹیم دنیا کے کسی بھی حریف کو ہرا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز ہر لحاظ سے گرین کیپس کیلیے موافق ہیں، ابوظبی ٹیسٹ میں پروٹیز کو ہرشعبے میں مات ہوئی، کپتان کا ٹاس ہارنا بھی پاکستان کیلیے مفید رہا، بولرز نے250 رنز کے اندر آؤٹ کرتے ہوئے ورلڈ نمبر ون کو بیک فٹ پر دھکیلا، مدثر نے کہا کہ بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔
ماضی میں بولرز کی جانب سے اپنا کام بخوبی انجام دینے کے باوجود بیٹنگ لائن درد سر بنی ہوئی تھی، زمبابوے کیخلاف شکست بھی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ تھا، شکر ہے کہ اب ایسا نہ ہوا۔ آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ پر اسپن کے شعبے میں واضح برتری حاصل ہے مگر ابوظبی میں ہمارے فاسٹ بولرز نے جس انداز سے اٹیک کیا وہ بھی قابل رشک تھا، جنید خان نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، نپی تلی بولنگ کے ساتھ ریورس سوئنگ نے انھیں مزید خطرناک بنا دیا۔
انھوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹ ابوظبی کے مقابلے میں اسپنرز کیلیے زیادہ مددگار ثابت ہوگی، سعید اجمل اپنا کام دکھاگئے تو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کو سیریز میں شکست دینے کا خواب پورا ہوجائے گا، سابق ٹیسٹ اوپنر نے پاکستانی ٹیم کو خبردار کیا کہ حریف کو کسی بھی لمحے آسان تصور نہ کیا جائے، پروٹیز دوسرے ٹیسٹ میں بھرپور انداز میں کم بیک کریں گے، اور دبئی میں پاکستانی اوپنرز کا کڑا امتحان ہوگا۔