نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کومشروط کرنا غیرآئینی وغیرقانونی ہے مریم اورنگزیب

حکومت نوازشریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک November 13, 2019
حکومتی موقف میں تاخیر کی وجہ سے ایئرایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکارہورہی ہے، مریم اورنگزیب، فوٹو: فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نوازشریف کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے قانونی تقاضے پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں، ‏‎حکومت کونوازشریف کی صحت کولاحق سنگین خطرات کا قطعاً احساس نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏‎نوازشریف کواب تک دومرتبہ اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوزدی جا چکی ہیں، اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوزبارباردینا نوازشریف کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ حکومت نوازشریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جب کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کومشروط کرناغیرآئینی، غیرقانونی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏‎ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ایئرایمبولینس نے آج آنا تھا، ‏‎حکومتی موقف میں تاخیر کی وجہ سے ایئرایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکارہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں