مولانا ایسا غیر ذمہ دارانہ قدم نہ اٹھائیں کہ سیاسی نشان عبرت بن جائیں فردوس عاشق

مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی منصوبہ ہے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک November 13, 2019
مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی منصوبہ ہے، فردوس عاشق اعوان فوٹو:فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی منصوبہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟، لیکن ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، (پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں