
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
چمن شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
قلعہ عبداللہ
— Noor ullah sherani (@SheraniPashtoo1) November 13, 2019
کوہٹہ چمن کی اہم شاہراہ سید حمید کراس کے مقام پر پشتونخوا ميپ اور جمیعت علماء اسلام کے کارکنوں نے دھرنا مارچ اسلام آباد کے پلان بی کے تحت روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے بند کردی#PlanB_ComingSoon pic.twitter.com/5NiOMZuXzM
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔