جے یو آئی کا پلان بی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی

شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں مسافروں کو مشکلات کا سامنا


ویب ڈیسک November 13, 2019
جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں کا سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج فوٹوسوشل میڈیا

KARACHI: جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ بند کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے چمن شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

چمن شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں