وزیر اعظم نے کرغزستان جانیوالے وفد کی قیادت حمزہ شہباز کو دے دی
وفد میں وفاقی حکومت ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔
SIALKOT:
وزیراعظم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو جمہوریہ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 22 اور 23 اکتوبر کو ہونے والے دو روزہ ''برفانی چیتے کے تحفظ کے عالمی فورم '' میں شرکت کرنے والے وفد کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
وفد میں وفاقی حکومت ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ حمزہ شہباز کئی سال سے جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔