حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست بند کرے بلاول بھٹو زرداری

حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا شرم ناک عمل ہے، چیرمین پی پی پی


ویب ڈیسک November 13, 2019
حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا شرم ناک عمل ہے، چیرمین پی پی پی فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا، سیاست دانوں کی بیماری کو ان پر دباؤ ڈالنے اور سیاسی مقاصد کے حصول کا حربہ بنانا شرم ناک عمل ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری کے حوالے سے سیاست بند کرے، تمام سیاسی قیدیوں کو طبی، عدالتی و قانونی سہولیات مہیا کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں