یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے لیٹرتک کمی کاامکان

یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے50پیسے کمی جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں4روپے فی لیٹرتک کمی ہوسکتی ہے


INP October 22, 2013
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 90پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل30پیسے فی لیٹر کمی متوقع۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن)کے اقتدارمیں آنے کے بعدیکم نومبرسے عوام کو5ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے فی لٹر تک کمی کی خوشخبری ملنے کاامکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 2.50فی بیرل کمی کے بعدپیرکواوگرانے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کیلیے سمری تیار کرلی،حتمی منظوری وزارت پٹرولیم دے گی جس کے بعد امکان ہے کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے50پیسے کمی جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں4روپے فی لیٹرتک کمی ہوسکتی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 90پیسے فی لیٹر،مٹی کا تیل30پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں60پیسے فی لیٹرتک کمی ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |