عبدالرشیدغازی کے بیٹے نے مشرف کے خلاف بیان ریکارڈکرادیا

بیان میں آپریشن میں مشرف کی معاونت کرنے پر15افرادکیخلاف قتل کی دفعات 302اور 109کے تحت مقدمات درج کرنیکا بھی کہا ہے


Numainda Express October 22, 2013
ہارون الرشید غازی نے بیان کیساتھ پولیس کواپنے گواہان کی فہرست بھی دی ہے۔ فوٹو : فائل

لال مسجدکے نائب خطیب علامہ عبدالرشیدغازی کے بیٹے ہارون الرشید غازی نے علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کیخلاف اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ہارون الرشید غازی کابیان 3 صفحات پرمشتمل ہے۔شہداء فاوئڈیشن کے ترجمان کے مطابق بیان میں ہارون الرشید غازی نے مشرف کیخلاف درج ایف آئی آرمیں مختلف دفعات کااضافہ کرنیکا کہا ہے،بیان میں آپریشن میں مشرف کی معاونت کرنے پر15افرادکیخلاف قتل کی دفعات 302اور 109کے تحت مقدمات درج کرنیکابھی کہاہے۔

جن میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز، وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ ،خورشیدقصوری،طارق عظیم،کمال شاہ،خالد پرویز،چوہدری محمدعلی، آئی جی پولیس چوہدری افتخار، چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری ودیگرشامل ہیں۔ ہارون الرشیدغازی نے اپنے تحریری بیان کے ساتھ پولیس کو پرویزمشرف کیخلاف 3 سی ڈیزپرمشتمل دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔بیان کیساتھ پولیس کواپنے گواہان کی فہرست بھی دی ہے۔جن میں چوہدری شجاعت ،اعجازالحق،مولانافضل الرحمٰن خلیل اوردیگرشامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |