بھکاری کسی کے ساتھ دھڑلے سے بات نہیں کرسکتاچانڈیو

امریکاپاکستان کاسب سے بڑاڈونرہے خواہ وہ مفادکیلیے ہمارے ساتھ تعاون کررہاہے،انور بیگ


Monitoring Desk October 22, 2013
مجھے بلاول بھٹو کی ٹریننگ پر کوئی شک نہیں ہے وہ قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔، مولا بخش چانڈیو۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنمامولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھکاری کبھی دھڑلے سے بات نہیں کرسکتے ہمارے دور میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں آئی۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ مجھے بلاول بھٹو کی ٹریننگ پر کوئی شک نہیں ہے وہ قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔

بلاول کی تقریر میں کمی بیشی ہوسکتی ہے لیکن وہ ابھی بچہ ہے سیکھ جائیگا، آغاز کی بات پر تنقید کرنا مناسب نہیں،میری دعا ہے کہ نواز شریف کا دورہ امریکا نتائج سے بھرپور ہو لیکن جب کوئی کسی کو پیسے دیتا ہے تو پھر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں ہوتی،پیپلزپارٹی نے کچھ نہ کچھ ایسا ڈلیور تو کیا ہے ناں کہ جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو پھر سے سندھ میں حکومت بنانے کا موقع ملا۔ن لیگ کے سینیٹرانور بیگ نے کہاکہ میں امریکاکا حامی نہیں ہوں مگرہمیں حقائق کوسمجھناچاہیے امریکا پاکستان کاسب سے بڑاڈونر ہے چاہے وہ پاکستان میں اپنے مفادات کیلیے ہی ترقیاتی کاموں میں تعاون کررہاہے لیکن کرتو رہا ہے ہمیں اپنے مفادات کودیکھنا چاہیے،امریکاپاکستان سے اچھے تعلقات کا ایک نیا دورشروع کرنا چاہتا ہے اور پاکستان بھی چاہتا ہے کہ امریکاسے تعلقات میں بہتری آئے۔



بلاول بھٹو ہمارے بچوں کی طرح ہے سیاسی خاندان سے تعلق رکھتاہے جلد سیکھ جائیگا،وزیراعظم دورہ امریکامیں امریکی منڈیوں تک رسائی کی بات کریں گے انھوں نے انتخابی مہم میں بھی کہا تھا کہ ڈرون حملے نہیں ہونے چاہئیں اوراب امریکامیں پہنچ کر بھی کہا ہے کوئی بھی سیاسی جماعت اقتدارمیں آتی اس نے یہی کوشش کرنی تھی جو ہم کررہے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ صرف نام بھٹورکھنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا،تندو تیز فقرے اور لہجہ پیپلزپارٹی کا خاصارہا ہے اس سے جیالے خوش ہوتے ہیں۔

لیکن اب سیاست اس کی ہی کامیاب ہوگی جو عوام کے مسائل کو حل کرے گا،اگلی مرتبہ پی ٹی آئی سندھ کوایسے ہی نہیں چھوڑے گی باقاعدہ تیاری کرے گی،سندھ کے کسی شہر میں چلے جائیں یا کسی گائوں میں عام تاثریہی ہے کہ ن لیگ پنجاب کی جماعت ہے،ہماری سیاسی جماعتوں کو جب بھی موقع ملا تو انھوں نے یہ ہی کہاہے کہ ڈرون حملے بندکریں لیکن جب بھی بندکمرے میں گئے تویہی کہاکہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں،امریکاامداد کے نام پرہماری سروسز کی قیمت دیتاہے،افغانستان میں امریکی جنگ کاخرچہ ایک سوارب روپے سالانہ ہے لیکن ہمیں وہ دوارب سالانہ دے کر کام چلا رہاہے ہم تو اس کی سستی ترین لیبر ثابت ہورہے ہیں،نوازشریف کے دورے سے پاک امریکانئے تعلقات کا آغاز نہیں ہونایہ وہی رشتہ ہے جو ضیاالحق اور مشرف کے ساتھ تھا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری خودمختاری کو کوئی چیلنج کرے اورنہ ہی ہماری سرزمین کسی اورکیخلاف استعمال ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں