کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن120ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد
شہربھرمیں پولیس ورینجرزکی کارروائیاں،گرفتارملزمان میں9ٹارگٹ کلرزو بھتہ خوربھی شامل
پولیس اوررینجرز نے شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن اورچھاپہ مارکارروائیوں میں ٹارگٹ کلراوربھتہ خوروں سمیت120 سے زائد ملزمان کوگرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اوردیگر سامان برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی پولیس نے مچھرکالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 5ملزمان امیر حسین عرف بھیا، حضرت علی، الیاس ،عمر فاروق اور محمد امین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے3 پستول ، 1 رپیٹر، 1ایم پی فائیو ،1کلوز بٹ رائفل ،1ٹرپپل ٹو رائفل اور2 کمانڈو جیکٹس برآمد کرلیں ،گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار کے سراج عرف سراجی گروپ سے ہے اورگرفتارملزم امیر حسین عرف بھیاسراج عرف سراجی کاقریبی ساتھی ہے،ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،گینگ کے سرغنہ سراج عرف سراجی 40سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔گارڈن پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد3مبینہ ٹارگٹ کلرزاوربھتہ خوروں فیضان علی الیاس لنگڑا،محمد سعید اور محمد فیصل کو گرفتار کر کے3 پستول برآمد کر لیں ۔
گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔سر جانی ٹائون نے سیکٹر 5-D میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات احمدنامی شخص سے20ہزار روپے بھتہ وصول کرنے آنے والے بھتہ خور کاشف علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گلشن اقبال پولیس نے2 ملزمان اسداﷲ اور عدیل کو گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول 4 رائونڈ ،2 موبائل فونز اورایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ عزیز بھٹی پولیس نے ملزم عمیرکو گرفتار کر ایک ٹی ٹی پستول اور4رائونڈبرآمد کر لیے۔بہادر آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمدافضل کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول اور8 رائونڈ برآمدکرلیے۔نیو کراچی پولیس نے مفرور ملزم شکیل عرف ہلکا اورمحمد طیب کوگرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی ،گرفتار ملزم شکیل عرف ہلکا17مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر کے چھینی ہوئی رقم،موبائل فون اور ریوالور برآمد کر لی۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے2 ملزمان غفورمیرانی اور گل خان کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے نیوٹائون تھانے کی حدودسے چھینی ہوئی گاڑی رجسٹریشن نمبر JM-8125اور 3ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ۔عوامی کالونی پولیس نے متعددوارداتوں میں ملوث ملزم اسامہ عرف سونوکو گرفتار کر لیا۔ویسٹ زون پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں28 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ریوالور ،4 پستول،12رائونڈ ، دائو پر لگی رقم اور منشیات برآمد کر لی ، گرفتار ملزمان میں20 مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں20 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے5 پستول ،1رائفل،19رائونڈ ،2 موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لی۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں5 مفرور ملزمان شامل ہیں۔سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 14 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ۔ سائوتھ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 6مفرور اور اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔رینجرز نے کورنگی نمبر5 ، اکبر روڈ ، میرا ناکہ، بلوچ گوٹھ، نارتھ ناظم آباد ، گولیمار ، رابعہ سٹی ، صباء ایونیو ڈیفنس، اسٹیل ٹائون ، گلبہار ، سعود آباد شاہ فیصل کالونی ، چنیسر گوٹھ ، باغ رضوان لانڈھی جیل کے قریب اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 16 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دریں اثنا پاکستان رینجرز سندھ نے لیاری کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 9 ایس ایم جی ، 3 ٹی ٹی پستول ، ایک ریپیٹر اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں ۔
رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو مختلف جرائم میں مطلوب تھے ، گلستان جوہر پولیس نے اتوار کو فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار ندیم کی ہلاکت کے بعد خفیہ اطلاع پر پہلوان گوٹھ میں سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افرادکوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ، ایس ایچ او لیاقت آباد انسپکٹر سجادالحسن نے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب سے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث طارق کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چند سال قبل عزیز بھٹی تھانے کے لاک اپ سے بھی فرار ہوا تھا جبکہ ملزم کے خلاف لیاقت آباد تھانے میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں ، عزیز آباد پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ایک ملزم وقار کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ٹی تی پستول، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ۔