دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی وہی بات کی جو پاکستان ایک عرصے سے کر رہا ہے۔
اعزاز احمد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کئی بار امریکا پر یہ واضح کرچکا ہے کہ ڈرون حملے اس کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ان کے خلاف آواز آٹھار ہی ہیں حتیٰ کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی رپورٹ میں وہی بات کی جو پاکستان ایک عرصے سے کر رہا ہے کیونکہ ان حملوں میں معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔
اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے امن کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی رپورٹ میں وہی بات کی جو پاکستان ایک عرصے سے کہہ رہا ہے ، ڈرون حملوں پر متعدد بار امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، اقوام متحدہ میں بھی معاملہ اٹھایا گیا اور وزیر اعظم نواز شریف بدھ کو امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھائیں گے۔