ٹی ٹین لیگ کی افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے

افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیراور مراٹھا عریبین کے درمیان کھیلا جائے گا


Zubair Nazeer Khan/ November 13, 2019
افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیراور مراٹھا عریبین کے درمیان کھیلا جائے گا- فوٹو: سوشل میڈیا

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے۔

رنگارنگ افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے، ان کے ساتھ بالی ووڈ سیلبریٹی نورہ فتحی، ساؤتھ انڈین ماڈل پرتھوی نائر اور بنگلہ دیشی اداکار شکیب خان بھی ہوں گے، میزبانی انڈین اداکارحسین خواجروالا کے سپرد کی گئی ہے، تین گھنٹے کی یہ افتتاحی تقریب شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرے گی۔

اگلے روز افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیراور مراٹھا عریبین کے درمیان کھیلا جائے گا، لیگ میں 8 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئےمیدان میں اتریں گی، دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیرز کے علاوہ مراٹھا عریبین، ٹیم ابوظبی ، قلندرز، دکن گلیڈئیٹرز ، دہلی بلز، بنگال ٹائیگرز اور کرناٹک کی ٹیمیں 90 منٹ کے دورانیہ میں 10 اوورز یعنی 60 گیندوں پر مشتمل اننگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔



واضح رہے کہ اس کرکٹ لیگ کی منظوری امارات کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے دی ہے، یہ پہلی بین الاقوامی 10 اوورز پر مشتمل منظور شدہ کرکٹ لیگ بھی ہے، ٹورنامنٹ کے میچز10 دن کھیلے جائیں گے جس میں ابتدائی مراحلے کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل ہوں گے، 2017 کا ایڈیشن 14 سے 17 دسمبر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، اگست 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر لیگ کی منظوری دی تھی، لیگ کے دوسرے سیزن میں دو ٹیموں کا اضافہ کیا گیا، 2018 کا ایڈیشن 21نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں