کراچی ڈیفنس میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد ملزم کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی، تفتیشی افسر

لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد ملزم کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی، تفتیشی افسر۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

مقامی عدالت نے ڈیفنس میں لڑکی سے زیادتی اور اسے دوسری منزل سے پھینکنے والے ملزم خالدایرانی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ڈیفنس میں لڑکی سے زیادتی اور اسے دوسری منزل سے پھنکنے والے ملزم خالد ایرانی کو پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی اور بعد میں اسے دوسری منزل سے بھی نیچے پھینک دیا، افسر کا کہنا تھا کہ لڑکی ابھی بیہوش ہے، لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد ملزم کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی جبکہ ملزم نے عدالت کے رو برو اپنی بے گناہی پر اصرار کیا، عدالت نے دونوں کا موقف سننے کے بعد ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈیفنس فیز ٹو میں لڑکی رہائشی عمارت کی دوسری منزل سے گر گئی تھی، قیاس کیا جارہا ہے کہ ملزم نے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر اسے نیچے پھینکا۔

Recommended Stories

Load Next Story