ملائیشیا میں عیسائیوں کو اپنے معبود کیلئے ’’اللہ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے کی مشروط اجازت

مشرقی صوبوں’’سباح‘‘اور’’ساراواک‘‘ کے عیسائی اپنے معبود کے لئے لفظ ’’اللہ ‘‘ کا استعمال کرسکتے ہیں، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کی ایک عدالت نے عیسائیوں کو اپنے معبود کے لئے لفظ اللہ کا ستعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

ملائیشیا کی حکومت نے ملک کے چند صوبوں کے عیسائیوں کو اپنے معبود کے لئے لفظ ''اللہ'' کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبوں''سباح'' اور ''ساراواک'' میں رہنے والے عیسائی اپنے معبود کے لئے لفظ ''اللہ '' کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں عیسائی لفظ ''اللہ '' کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کی ایک عدالت نے عیسائیوں کو اپنے معبود کے لئے لفظ اللہ کا ستعمال کرنے سے روک دیا تھا، عیسائیوں کی جانب سے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی علاقائی زبان میں ''اللہ'' کا متبادل کوئی لفظ نہیں جبکہ مسلمانوں کے ایک طبقے سے عدالتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عیسائیوں کی جانب سے ''اللہ'' کا استعمال مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور انہیں عیسائیت کی جانب راغب کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story