امریکی ریاست نیواڈا میں طالب علم کی اسکول میں فائرنگ ٹیچر ہلاک 2 طلبا زخمی
اسکول پر فائرنگ کے بعد طالب علم نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا
امریکی ریاست نیواڈا میں طالب علم نے اپنے ہی اسکول کے کیمپس میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹیچر ہلاک اور طلبا زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مڈل اسکول کے ایک طالب علم نے اسکول لگنے سے تھوڑی دیر قبل ہی اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 طلبا زخمی جبکہ بچوں کو فائرنگ سے بچانے کی کوشش کرنے والے ٹیچر گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے تاہم واقعے کے بعد طالب علم نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے اسکول پہنچ کر اسے خالی کرا کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ حملہ آور کی اسکول میں فائرنگ کرنے کی کیا وجہ تھی اوراس نے اسلحہ کہاں سے حاصل کیا، زخمی ہونے والے دونوں طلبا کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔