مواچھ گوٹھ مشتعل افراد کا رینجرزکے آپریشن کیخلاف احتجاج فائرنگ 2پولیس اہلکار زخمی

مظاہرین میں شامل لیاری گینگ وارکے ملزمان نے فائرنگ کی،2ا ہلکارغفور اور وقاص گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے


Staff Reporter September 02, 2012
مواچھ گوٹھ میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے خلاف ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کو منتشر کرنے کے لیے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار آنسو گیس شیل فائر کر رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس کے قریب مشتعل افراد نے رینجرزکے آپریشن اور گرفتاریوںکیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے کر ٹائروںکونذر آتش کردیا جس کے باعث مصروف ترین شارع پر دوگھنٹے سے زائد ٹریفک معطل رہا ،مشتعل افراد کا مطالبہ تھا کہ بلاجوازگرفتارکیے جانے والے افرادکو فوری طور پررہا کیا جائے ، احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ہاتھوںگرفتار کیے جانے والے 6 افرادکی گرفتاری ماڑی پور پولیس نے جمعہ کی رات ظاہر کر کے ان کے قبضے سے دستی بم ،کلاشنکوف اوردیگر اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا ،گرفتارکیے جانے والے افراد کی رہائی کے لیے ہفتہ کی صبح حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس کے قریب مواچھ گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوںکے مکینوں نے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا ، اس موقع پر مظاہرین نے ٹائروںکو بھی نذر آتش کیا ، ہنگامہ آرائی کے باعث مصروف شارع میدان جنگ بنی رہی اور اس دوران دو گھنٹے سے زائد ٹریفک معطل رہا۔

مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ گرفتارکیے جانے والے افراد بے گناہ ہیں جنھیں رینجرز نے آپریشن کے دوران حراست میں لیا تھا اور بعدازاں انھیں ماڑی پور پولیس کے حوالے کردیا جس نے ان کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمدکرا دیا ، ہنگامہ آرائی کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار غفور اور وقاص زخمی ہوگئے جبکہ ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج میں شامل لیاری گینگ وارکے ملزمان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور2 اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا جس نے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے انھیں سڑک سے دھکیل کرگلیوں تک محدود کردیا، بعدازاں پولیس نے حب ریور روڈ پر ٹریفک بحال کرکے علاقے میںگشت اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کردیا تاکہ مشتعل افراد کی جانب سے دوبارہ کیے جانے والے احتجاج کو روکا جاسکے ، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتاریوں کے خلاف علاقے میں بدستور اشتعال پایا جاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |