کراچی میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف حکم امتناع میں غیرمعینہ مدت تک توسیع

عدالت نے اس سے قبل 22 اکتوبر تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چنگ چی رکشوں پر عائد پابندی کو معطل کردیا تھا


ویب ڈیسک October 22, 2013
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں چلنے والے سیکڑوں چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ فوٹو : فائل

سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں چلنے والے چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں غیر معینہ مدت تک کے لئے توسیع کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں منگل کے روز چنگ چی رکشوں پر پابندی اور ان کے خلاف پولیس آپریشن رکوانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہونا تھی تاہم وقت کی کمی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت غیر معنہ مدت کے لیے ملتوی کردی جبکہ اگلی سماعت تک حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے شہر میں چلنے والے سیکڑوں چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اس اقدام کے خلاف چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 22 اکتوبر تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چنگ چی رکشوں پر عائد پابندی کو معطل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔