پانی کے اشتہارات نے سری دیوی اور ہیمامالنی کے درمیان سرد جنگ شروع کرادی

یش چوپڑہ کی یاد میں منعقدہ ایوارڈ کی تقریب میں سری دیوی اور ہیما مالنی نے ایک ساتھ تصویر کھنچوانے سے بھی انکار کردیا


ویب ڈیسک October 22, 2013
سری دیوی اور ہیما مالنی بھارت میں پانی کی فلٹر مشینوں کی حریف کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، فوٹو: فائل

بالی وڈ میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں لیکن ماضی کے اداکارائیں بھی کسی سے کم نظر نہیں آتی، اس کی تازہ مثال ہیما مالنی اور سری دیوی کے درمیان سرد جنگ ہے اس کی وجہ کوئی فلم نہیں بلکہ دونوں کا الگ الگ اشتہارات میں کام کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں آنجہانی فلم ہدایت کار یش چوپڑا کی یاد میں ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ماضی اور حال کے بڑے بڑے فلمی ستاروں نے شرکت کی، تقریب کے دوران ستاروں نے اپنے اختلافات کی بھنک میڈیا کو نہ پڑنے دینے کے لئے ایک دوسرے کا خوش اخلاقی سے حال چال پوچھا وہیں اپنے حریف کے ساتھ تصوریں بھی کھنچوائیں لیکن سری دیوی اور ہیما مالنی پوری تقریب میں ایک دوسرے سے کھنچی کھنچی سی رہیں وہیں انہوں نے ایک ساتھ تصویر کھنچوانے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماضی کی دونوں مقبول ادکاراؤں کے درمیان سرد جنگ کی وجہ کوئی فلم یا کچھ اور نہیں بلکہ اشتہارات ہیں کیونکہ دونوں اداکارائیں بھارت میں پانی کی فلٹر مشینوں کی حریف کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اب یہ ہیما مالنی اور سری دیوی کو کون سمجھائے کہ اشتہارات اپنی جگہ اور ذاتی تعلقات اپنی جگہ، بالی ووڈ کے چلتے پرزوں میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کی عمر میں اس طرح کی حرکتیں انہیں ذیب نہیں دیتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں