سندھ پولیس کے جوان ارسلان انور دنیا کے تیزترین شوٹر بن گئے

ایس ایس یو کے ارسلان انور نے تھائی لینڈ میں منعقدہ  انٹرنیشنل پولیس شوٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔


Sports Reporter November 14, 2019
ایس ایس یو کے ارسلان انور نے تھائی لینڈ میں منعقدہ  انٹرنیشنل پولیس شوٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سندھ پولیس کے جوان ارسلان انور دنیا کے تیز ترین پولیس شوٹربن گئے۔

تیس سے زائد ممالک کے پولیس نشانہ بازوں کو ہرانے والے ارسلان نیپریکٹیکل شوٹنگ کے فائنل راؤنڈ میں 6 منٹ 16 سیکنڈز میں 118 ٹارگٹس کو ہٹ کیا، ارسلان نے 42 ممالک کے 3 سو سے زائد شوٹرز کے درمیان اوپن کیٹیگری مقابلے میں برانز میڈل بھی اپنے نام کیا۔

ان فتوحات کے بعد ارسلان ایشین پریکٹیکل شوٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے اور ورلڈ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پرآگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں