پاکستانی ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ سرحدی جارحیت پرتشویش کا اظہار
پچھلے 2 ماہ میں بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں 150 مرتبہ گولا باری اور فائرنگ کی گئی
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ بانڈری پر مسلسل فائربندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارتی ہم منصب سے رابطے میں کنٹرول لائن پرفائرنگ کے ان واقعات کی روک تھام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔
بھارتی فوج نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج مسلسل ساتویں روز بھی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
گزشتہ 10 سالوں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کے یہ سب سے زیادہ واقعات ہیں، پچھلے 2 ماہ میں بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں 150 مرتبہ گولا باری اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی فوجی اور معصوم شہری شہید جب کہ سرحد پر واقع متعدد مکانات اوردیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ،بھارتی فوج کی مسلسل گولا باری اورفائرنگ سے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔