زرداری صاحب عوام پررحم کھائیں اورقائم علی شاہ کی جگہ کسی اورشخص کولائیں امتیازشیخ

جب کپتان کااپنا حلقہ انتخاب ہی محفوظ نہیں تو وہ کراچی اور دیگرعلاقوں میں کس طرح امن قائم کریں گے، رہنما فنکشنل لیگ


ویب ڈیسک October 22, 2013
سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی دھاندلی شروع کردی ہے،امتیاز شیخ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ گزشتہ 5 برس کے دوران ناکام کپتان ثابت ہوئے ہیں آصف زرداری عوام پر رحم کھائیں اور وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں کسی دوسرے کو تفویض کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیازشیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی دھاندلی شروع کردی ہے، مسلم لیگ فنکشل،مسلم لیگ(ن) اور قوم پرستوں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں حکومتی اراکین مرضی کی حلقہ بندیاں کررہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کتنا ہی زور لگالے فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا اپنا آبائی ضلع خیرپور خود بد امنی کا شکارہے جب کپتان کااپنا حلقہ انتخاب ہی محفوظ نہیں تو وہ کراچی اور دیگرعلاقوں میں کس طرح امن قائم کریں گے، اس لئے زرداری صاحب سے اپیل ہے کہ وہ عوام کے حال پر رحم کریں اور قائم علی شاہ کی جگہ کسی دوسرے شخص کو وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے بارے میں سوچیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں