پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

ٹم پین آسٹریلین اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ ڈیوڈ وارنر اوراسٹیو اسمتھ بھی ٹیم میں شامل


Muhammad Yousuf Anjum November 14, 2019
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبرسے برسبین میں شروع ہوگا فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین آسٹریلین اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر اوراسٹیو اسمتھ بھی پاکستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ جو برنز، مارنوس لابوشین،ٹریوس ہیڈ،میتھیو ویڈ بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ کیمرون بینکرافٹ، پیٹ کمنز، نیتھن لیون ، جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ میچل اسٹارک ، جیمز پٹینسن اور مائیکل نیسر بھی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیل کر اپنی تیاریوں کو حتنی شکل دے گی۔ پہلا وارم اپ میچ برابری پر ختم ہوا تھا تاہم بابراعظم، اسد شفیق، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے شاندار پرفارمنس دکھا کر اعتماد میں اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبرسے برسبین میں شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |