مصر میں تیل پائپ لائن میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک 15 زخمی

پائپ لائن میں لیکیج تیل چوری کی وجہ سے ہوئی جس سے آگ بھڑکی، حکام


ویب ڈیسک November 14, 2019
پائپ لائن میں لیکج تیل چوری کرنے کی وجہ سے ہوا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی، حکام۔ فوٹو : فائل

صوبے البحیرہ میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے البحیرہ میں تیل کی پائپ لائن میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے، سرکاری ترجمان برائے وزارت صحت کے مطابق تقریباً 20 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حکومت کی جانب سے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن میں لیکیج تیل چوری کرنے کی وجہ سے ہوا اور اسی وجہ سے آگ بھی لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں