کرپشن کیس میں سزا پانے والے لالو پرساد یادیو لوک سبھا کی رکنیت سے بھی محروم

سی بی آئی کی عدالت چارے میں کرپشن کے الزام میں لالو پرساد یادیو کو پہلے ہی 5 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔


ویب ڈیسک October 22, 2013
لالو پرساد پر الزام تھا کہ انہوں نے بہارکے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مویشیوں کے چارے کے نام پر ریاستی حکومت کے خزانے سے 37 کروڑ 70لاکھ روپے کا غبن کیا. فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چارہ اسکینڈل کیس میں کروڑو روپے کی کرپشن کے الزام میں سزا پانے والے بھارت کے سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو اور لوک سبھا کے رکن جگدیش شرما کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

بھارتی لوک سبھا کی جانب سے بھیجے گئے نوٹی فکیشن کے بعد الیکشن کمیشن نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو اور جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنما جگدیش شرما کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں،جن پر انتخابات کے لئے جلد ہی شیڈول جاری کردیا جائے گا، لالورپرساد یادیوکو 11سال تک انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھی نااہل قراردے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مویشیوں کے چارے میں کرپشن کے الزام میں لالو پرساد یادیو اور سابق وزیراعلیٰ جگا ناتھ مشرا سمیت 42 دیگر ملزمان جیل میں سزائیں کاٹ رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں