برطانوی خاتون کی اسامہ بن لادن کی محبت میں لکھی گئی نظم منظرعام پر آ گئی

کینیاشاپنگ مال حملےميں مبینہ طورپرملوث سمانتھانامی خاتون کی 34 لائنوں کی نظم میں اسامہ بن لادن سےمحبت کااظہارکیاگیاہے۔


ویب ڈیسک October 22, 2013
سمانتھا لیوتھویٹ نے اپنی نظم میں اسامہ بن لادن کو اپنا باپ اور بھائی مخاطب کیا ہے۔ فوٹو: ڈیلی مرر

کینیا کے شاپنگ مال میں ہونے والے حملے مبینہ طور پر ملوث برطانوی خاتون کے لیپ ٹاپ سے ملنے والی اسامہ بن لادن کی محبت میں لکھی گئی نظم سامنے آ گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سمانتھا لیوتھویٹ نامی برطانوی خاتون کینیا کے شاپنگ مال حملے میں ملوث ایک دہشت گردی کی بیوی ہے اور انتہائی مطلوب افراد می شامل ہے جس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول نے گزشتہ ماہ وارنٹ بھی جاری کیے تھے، تفتیشی اہلکاروں کو لیپ ٹاپ اور ایک فلیش ڈرائیو سمانتھا کے کینیا کے شہر ممباسا میں موجود ایک گھر کی تلاشی کے دوران ملے، فلیش ڈرائیو کی چیکنگ میں سمانتھا کے گزشتہ 8 سال کے کیمیکلز، دھماکا خیرمواد اور بم بنانے کے حوالے کی گئی ریسرچ کی تفصیلات بھی سامنے ہیں جب کہ لیپ ٹاپ سے تحقیقاتی افسران کو مجاہدین کے لیے دھماکاخیز مواد کی کتاب کے ساتھ ساتھ دیگر دلچسپ چیزیں اور تفصیلات بھی ملیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمانتھا کے لیپ ٹاپ سے 34 لائنوں پر مشتمل ایک نظم بھی ملی ہے جس میں سمانتھا نے ایبٹ آباد آپریشن ميں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، سمانتھا لیوتھویٹ نے اپنی نظم میں اسامہ بن لادن کو اپنا باپ اور بھائی مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں جنتی محبت اسامہ بن لادن سے کرتی ہوں کسی اور سے نہیں کرتی، اسامہ بن لادن آپ اچھی جگہ پہنچ چکے ہیں اور ہم اس چیز کو جاری رکھنے کے لیے یہاں موجود ہیں جو کہ آپ نے شروع کی تھی۔ نظم کے آخری مصروں میں لکھا گیا ہے کہ القاعدہ اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جب کہ اسامہ بن لادن کو "شہید" کرنے میں براک اوباما کی کوئی جیت اور کمال نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔