پاکستان دہشتگردی کا گڑھ نہیں خود دہشتگردی کا شکار ہے وزیراعظم نواز شریف

ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہیں اور ان کی وجہ سے عوام اشتعال پایا جاتا ہے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک October 22, 2013
پاکستان کو امریکی ایڈ نہیں ٹرید کی ضرورت ہے, وزیراعظم. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا گڑھ نہیں بلکہ خود دہشتگردی کا شکار ہے اور موجودہ حکومت ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

واشنگٹن میں انسٹیٹوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہیں، ڈروں حملے پاکستانی عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور ان کی وجہ سے ان میں اشتعال بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا مستقبل بھی امن سے منسلک ہے، پاکستان دہشتگردی کا گڑھ نہیں بلکہ خود دہشتگردی کا شکار ہے جب کہ موجودہ حکومت ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کے بعد پرامن انداز میں اقتدار ایک حکومت سے دوسری کو منتقل ہوا، ملک میں جمہوری استحکام سیاسی پختگی کا عکاس ہے، پاکستان میں میڈیا آزاراورعدلیہ مضبوط ہے جب کہ حکومت تعمیرو ترقی پر خاص توجہ دیتے ہوئے سماجی انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت کےساتھ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پڑوسی ہے اور اس کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں فروغ اور مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے امریکا سے سول نیوکلیئر تعاون کے خواہاں ہیں، ہم امریکا ایڈ نہیں بلکہ ٹرید چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ان دنوں امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں کل ان کی ملاقات امریکی صدر براک اوباما سے ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات، ڈرون حملے اور توانائی بحران سمیت دیگر اہم امور زیرغور آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں