پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کے لیے نجی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ

یہ کون سی مدینہ کی ریاست ہے جہاں وزیراعظم اور کابینہ مخالفین کو نشانا بنا رہی ہے، سینیٹر شیری رحمان

حکومت کا اپنا بورڈ کہہ رہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت نازک ہے، سینیٹر شیری رحمان۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے بارے میں نجی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پمز کے اپنے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، پمز بورڈ نے وہی خدشات ظاہر کیے ہیں جو ہم گزشتہ 4 ماہ سے کر رہے ہیں تاہم ہمارا نجی میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کیوں پورا نہیں ہو رہا۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا اپنا بورڈ کہہ رہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت نازک ہے لہذا آصف زرداری کو فوری طور پر ذاتی معالج تک رسائی دی جائے، سابق صدر کو بنیادی طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں، کیا مدینہ کی ریاست میں ایسا ہوتا ہے، یہ کون سی مدینہ کی ریاست ہے جہاں وزیراعظم اور کابینہ مخالفین کو نشانا بنا رہی ہے۔
Load Next Story