حکومت اے پی سی کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈرون حملے رکوائے عمران خان

ڈرون حملوں پرايمنسٹی انٹرنيشنل كی رپورٹ پاكستان تحريک انصاف كے مؤقف كی توثيق کرتی ہے، عمران خان

عمران خان نے مطالبہ كيا کہ وفاقی حكومت ڈرون حملوں سے متعلق پشاور ہائی كورٹ كے فيصلے كو فوری طورپرنافذ كرے۔ فوٹو: فائل

چيئرمين پاكستان تحريک انصاف عمران خان نے كہا ہے كہ ايمنٹسٹی انٹرنيشنل كی رپورٹ ڈرون حملوں كے ذريعے پاكستان ميں قتل عام پرامريكا كوذمہ دارٹھہرانے كی سفارش كرتی ہے، وفاقی حکومت اے پی سی کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈرون حملے رکوائے۔


اسلام آباد سے جاری بيان ميں ايمنٹسٹی انٹرنيشنل كی رپورٹ كے حوالے سے عمران خان نے کہا كہ ڈرون حملوں پرايمنسٹی انٹرنيشنل كی رپورٹ پاكستان تحريک انصاف كے مؤقف كی توثيق کرتی ہے اور پاكستان تحريک انصاف كے ديرينہ مطالبے كی طرح ڈرون حملوں ميں غير قانونی ہلاكتوں كو جنگی جرائم ميں شامل كرنے كی بھی سفارش كرتی ہے۔

عمران خان نے کہا كہ تحريک انصاف ماضی میں ڈرون حملوں كو پاكستان كی خود مختاری اور بين الاقوامی قوانين اور انسانی حقوق كی خلاف ورزی قرار ديتی آئی ہے، انہوں نے مطالبہ كيا کہ وفاقی حكومت ڈرون حملوں سے متعلق پشاور ہائی كورٹ كے فيصلے كو فوری طورپرنافذ كرے، ان كا كہنا تھا كہ تمام سياسی جماعتوں نے وفاقی حكومت كو فاٹا ميں ڈرون حملے ركوانے كا اختيار ديا ہے جب كہ پاكستان مسلم ليگ ن نے انتخابی مہم كے دوران بھی قوم سے ايسا كرنے كا وعدہ كيا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے كہ حکومت اے پی سی كی سفارشات پر عملدرآمد يقينی بنائے اور قوم سے كئے گئے وعدوں كو پورا كرے۔

Recommended Stories

Load Next Story