پنجاب میں اسموگ تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کردیئے گئے

حکم نامے کا اطلاق فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ کے اسکولز پر ہوگا، نوٹی فکیشن

اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بھی بچوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے، محکمہ تعلیم فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے بڑھتے اسموگ کے پیش نظر آئندہ 2 روز کے لیے اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔


محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 15 اور 16 نومبر کو اسکول بند رہیں گے، 18 نومبر بروز پیر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ چند روز میں اسموگ بڑھنے کا خدشہ ہے ، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بھی بچوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Load Next Story