پورا ملک قرضوں میں گروی رکھنے والے اپنا محل گروی رکھنے کوتیار نہیں فردوس عاشق

(ن) لیگ جسے تاوان کہہ رہی وہ عدالتوں کی طرف سے جرمانے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات


ویب ڈیسک November 14, 2019
(ن) لیگ جسے تاوان کہہ رہی وہ عدالتوں کی طرف سے جرمانے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پورا ملک قرضوں میں گروی رکھنے والے اپنا محل گروی رکھنے کو تیار نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کی صحت کو شٹل کاک نہیں بنایا، شریف خاندان نے نوازشریف کی صحت کو فٹ بال بنا دیا ہے، صرف بہتان اورالزام تراشی سے کام نہیں چلے گا، وزیراعظم نے بدترین الزام تراشیوں پرکان نہ دھرے اور بیمار کو سہولت دی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے گریبان میں جھانکے آپ اللہ کی پکڑ میں ہیں، عزت اور ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، (ن) لیگ کا بیانیہ ذاتی مفادات سے جڑا ہوا ہے، جن لوگوں کے لیے شریف خاندان نے پاپ کمائے وہ بچے بھی ضمانت دینے کو تیار نہیں، شریف خاندان نے نوازشریف کو جاتی امرا میں اغوا کیا ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل یرغمال بنانے کے لیے وزیراعظم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، حکومت سے طویل مشاورتوں میں (ن) لیگ کے نمائندے بھی شامل تھے، حکومت نے انسانی ہمدردی پر ون ٹائم فیور کا فیصلہ کیا اور (ن) لیگ جسے تاوان کہہ رہی وہ عدالتوں کی طرف سے جرمانے ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تاوان اغوا کار طلب کرتے ہیں سہولت کار نہیں، عوام آپ کے جھانسےمیں نہیں آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں