’’ہم دلہن والے‘‘ کی کامیابی دوسرے چینلز نے بھی ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کی تقلید شروع کردی

مارننگ شو میں لڑکیوں کی شادی کرانے کا مقصد ان والدین کی امدادتھاجو اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے، مایا خان


Cultural Reporter October 23, 2013
مایا خان شو میں چلائی گئی کمپین کی طرح دوسرے چینلزبھی لڑکیوں کی شادیاں کرواکر ان کے خواب کی تکمیل کررہے ہیں، مایا خان۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو کی اینکر مایا خان کا کہنا ہے کہ مایا خان شو کی کامیابی کی یہ واضح نشانی ہے کہ مختلف چینلز اب ان کے لائے گئے ٹرینڈ کے پیروکار بن گئے ہیں ہم نے غریب بچیوں کی شادی کے پیچھے صرف اس نیک نیت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایکسپریس چینل کے مارننگ مایا خان شو میں چلائی گئی مہم'' ہم دلہن والے'' کی شاندار کامیابی کے بعد اب دوسرے چینلز بھی اس شو کی کمپین کی پیروی کرتے نظر آ رہے ہیں،مایا خان کا کہنا ہے کہ مارننگ شو کے ٹرینڈ میں شادیاں کروانا لازمی جز سمجھا جاتا ہے مگر مایا خان شو میں ان غریب بچیوں کی شادی کا مقصد ان غریب والدین کی امداد کرنا تھا جو شادی کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر تھے۔



اس شو کے تحت نہ صرف ان بچیوں کی شادی دھوم دھام سے کی گئی بلکہ ان کی ہر تقریب میں شرکت کر کے اس فرض کو ایک گھر کے فرد ہونے کی حیثیت سے ادا کیا گیا۔ اس شوکی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مختلف چینلز نے بھی اب مایا خان کی تقلید کرنے کی ٹھان لی ہے اور وہ مایا خان شو میں چلائی گئی کمپین کی طرح اپنے چینلز پر غریب لڑکیوں کی شادیاں کرواکر ان کے خواب کی تکمیل کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |