پی ایس ایل ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست جاری 58 غیرملکی کھلاڑی شامل

کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا


Staff Reporter November 14, 2019
کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کی ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق کیٹگری میں 58 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اب تک ڈیوڈ ملان سمیت انگلینڈ کے 19 اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت 12 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے 12، جنوبی افریقا کے 11 جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے 5، 5 کرکٹرز بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ افغانستان کے نجیب اللہ زاردان اور قیس احمد کا نام بھی اس فہرست میں ہے۔

فہرست میں آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اور بین لاف لین کا نام بھی موجود ہے، بنگلہ دیش کے محمود اللہ ریاد، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمٰن اور تمیم اقبال کو اس کیٹگری میں لیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے ٹام بنٹن، این بیل، روی بوپارہ، ٹم برسنین، پیٹ براؤن، میسن کرین اور لیام ڈاسن ، لیوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان ، ٹام کوہلر، جوئے ڈینلے، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس، میٹ پارکنسن اور لیوک رائٹ بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔

نیدرلینڈ کے وان دیر مروے اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی بھی اس کا حصہ بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وان دیا دوسن اور روبی فرائے لنک، سیمن ہارمر، ہائیو کھہن، دوآنے اولیور، ہاردس ولوئین، دانے ولاز اور ڈیوڈ ویزے بھی فہرست میں شامل ہیں۔

سری لنکا کے نروشن ڈک والا، دانوشکا گوناتھیلاکا، کوشال مینڈس، داشن شناکا اور اشرو اڈانا، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، فابیان ایلن، راحکیم کورن وال، برینڈن کنگ اور شیرفانے روتھرفورڈ، اشانے تھامس، کیسرک ولیمز، جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز فہرست میں شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں