ڈبہ فلموں میں کام کر کے بدنام نہیں ہونا چاہتی نرما

فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستاروں کی پذیرائی ہے، اداکارہ

آج کل شوبز سے مکمل طور پر آئوٹ ہوں اور اپنا سارا دھیان بوتیک کے کاروبارپر دے رہی ہوں، نرما۔ فوٹو: فائل

اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا دکھ نہیں' میں ڈبہ فلموں میں کام کر کے بدنام نہیں ہونا چاہتی۔

لاہور میں ایک بوتیک کے افتتاح کے بعد اداکارہ نرما نے کہا کہ میں آج کل شوبز سے مکمل طور پر آئوٹ ہوں اور اپنا سارا دھیان بوتیک کے کاروبار پر دے رہی ہوں۔




انھوں نے کہا کہ فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستاروں کی پذیرائی ہوتا ہے اور میں نے جب تک شوبز میں کام کیا مجھے بے پناہ محبت ملی اور اب بھی جب دوبارہ شوبز میں آئوں گی تو معیار ہی میری ترجیح ہو گی۔
Load Next Story