صاحبہ کراچی کے کسی اسٹیج ڈرامے میں کام نہیں کررہی جان ریمبو

صاحبہ کے اسٹیج ڈرامے کے حوالے سے سامنے آنیوالی خبریں بالکل غلط اوربے بنیاد ہیں، ریمبو

صاحبہ نے شادی کے بعد تمام شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی، ریمبو۔ فوٹو: فائل

اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے کہا ہے کہ میری اہلیہ اداکارہ ومیزبان صاحبہ کراچی میں کسی سٹیج ڈرامے میں کام نہیں کررہی ہیں۔


وہ میرے ہمراہ ہی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ یہاں سٹیج ڈرامہ کرینگی۔ اس حوالے سے سامنے آنیوالی خبریں بالکل غلط اوربے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کااظہار ریمبونے گزشتہ روز کراچی سے فون پر''نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ صاحبہ نے شادی کے بعد تمام شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی لیکن اب ہمارے بچے بڑے ہوچکے ہیںتووہ صرف ٹی وی پروگراموں کی میزبانی تک ہی محدود ہیں اورمیری اجازت سے ٹی وی کمرشل بھی کیے ہیں۔ لیکن جہاں تک ٹی وی سیریلز اورتھیٹر میں کام کرنے کی بات ہے تو انہیں آفرز ضرورہوتی ہیں لیکن فی الحال ٹی وی ڈرامے اورتھیٹرمیںکام کرنے کا کوئی ارادہ نہیںہے۔
Load Next Story